پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) تیزی کی لہر کے تین ہفتے مکمل ہوگئے، 100 انڈیکس گزشتہ ہفتے 2350 پوائنٹس بڑھا ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کا اختتام پر ایک لاکھ 34 ہزار 299 پوائنٹس پر کیا ہے۔
کاروباری ہفتے میں انڈیکس 2605 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار 326 جبکہ بلند ترین سطح ایک لاکھ 34 ہزار 931 رہی۔
حصص بازار میں ایک ہفتے میں 4 ارب 73 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 194 ارب روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 377 ارب روپے بڑھ کر 16 ہزار 288 ارب روپے ہوگئی ہے۔