33 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومغزہ لہو لہوایس سی او کا انقلابی اقدام؛معذور افراد کے لیے فری لانسنگ ہب...

ایس سی او کا انقلابی اقدام؛معذور افراد کے لیے فری لانسنگ ہب کا قیام


معذور افراد کے لیے فری لانسنگ ہب کا قیام ایس سی او کی جانب سے انقلابی اقدام ہے۔

اسپیشل کمیونی کیشنز آرگنائزیشن کی جانب سے جنوری 2025ء میں آزاد کشمیر میں معذور افراد کے لیے پہلا فری لانسنگ ہب قائم کیا۔ اس جدید ہب میں معذور نوجوانوں کو مفت ڈیجیٹل مہارتیں اور فری لانسنگ کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

مظفرآباد کی معذور مریم عبداللہ نے مایوسی کو ہرا کر ترقی کی نئی مثال قائم کی ہے۔ پسماندہ علاقے کی باہمت مریم نے فری لانسنگ ہب سے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھا اور بنیادی کمپیوٹر کورس مکمل کرنے کے بعد اب وہ مصنوعی ذہانت کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

پیدائشی معذوری قد کی کمی اور ٹیڑھی انگلیاں مریم کے مصمم ارادوں کے سامنے ہار گئیں۔ اس حوالے سے مریم کا کہنا ہے کہ معذور بچوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا اب ایس سی او نے ہمیں راستہ دیا ہے۔

مریم نے کہا کہ ایس سی او نے ہمیں مفت انٹرنیٹ جدید کمپیوٹرز اور چوبیس گھنٹے بجلی جیسی سہولیات فراہم کیں۔ ایس سی او کی جانب سے نئی گاڑی نے ہمیں تعلیمی ادارے تک پہنچنے کا خواب پورا کیا۔ یہ گاڑی صرف سواری نہیں بلکہ منزل کی طرف امید کا سفر ہے۔ بی اے کے بعد آگے بڑھنے کی کوئی راہ نہ تھی مگر ایس سی او نے منزل دکھا دی۔

مریم جیسی لڑکیاں اب پاکستان کے ہر معذور نوجوان کے لیے امید کی کرن اور مثال بن رہی ہے ۔ ایس سی او کا یہ ہب صرف تربیت نہیں بلکہ اعتماد بحال کرنے اور نوجوانوں کو خواب دیکھنے کا ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔ ایس سی او کا یہ اقدام معذور نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت میں باعزت مقام دلانے کا سنگ میل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات