33 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآیت اللّٰہ علی خامنہ ای

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای


—فائل فوٹو

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے۔

ایک بیان میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔

فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ وقار اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے آمادہ ہیں لیکن اس کے لیے سب سے پہلے امریکا کو اپنا رویہ تبدیل کر کے مذاکرات کے دوران ایران پر مزید حملے نہ کرنے کی ضمانت دینا ہو گی۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کے حالیہ حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، ایران کو جوہری تنصیبات پر نقصان کے تخمینے کے بعد معاوضہ طلب کرنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ 23 جون کو ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا تھس۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی تھی کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ 22 جون کو ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہو گیا تھا، امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات