نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی آج 28 برس کی ہو گئیں۔
پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر نیوالی ملالہ یوسف زئی 1997 میں سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہوئیں۔
تعلیم، امن اور خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیوالی ملالہ کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے دہشت گردوں نے ان پر 9 اکتوبر 2012 کو اسکول سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔
کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے بعد ملالہ ناصرف صحت یاب ہوگئی بلکہ دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی تعلیم کی آواز بھی بن گئی۔
2014 میں ملالہ کو کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تو دنیا دنگ رہ گئی۔
ملالہ اب تک نوبل، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات اپنے اور پاکستان کے نام کرچکی ہیں جبکہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ بھی قائم کر چکی ہے۔
ملالہ یوسف زئی اس وقت برطانیہ کے شہر لندن میں رہائش پذیر ہے۔
تمام زندگی تعلیم اور محروم بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی ملالہ نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دنیا بھر میں حقیقی تبدیلی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔