کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اپنے غیر روایتی انٹرو یومیں کئی دل چسپ انکشافات کئے ہیں، پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ انٹرویو میں انہوں نےبتایاکہ صائم ایوب کو نولک شاٹ، سعود شکیل کو چوڑا جبکہ بابر اعظم نے اس کانام چھوٹا ڈان رکھا ہے، فخر زمان کوفوجی کہہ کر بلاتے ہیں۔ شاداب کو شیدی اور بابر اعظم کو بوبی کہتے ہیں، محمد نواز کا اپنا ہی انداز ہے، وہ مجھے سولمن پکارتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر آخری بال پر چھ رنز درکار ہوں گے تو حسن نواز کو بیٹنگ کے لیے بھیجوں گا۔ اس نے پی ایس ایل میں ایسا کرکے بھی دکھایا ہے، سلمان علی آغا نے بتایا کہ صائم ایوب سے بھوک برداشت نہیں ہوتی جبکہ کھانے کا زیادہ شوقین شاداب خان ہے، اس کے علاوہ باہر جاکر کھانے کا بل زیادہ تر بابر اعظم ہی دیتے ہیں۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خدانخواستہ مشکل وقت پڑا تو پہلے بیگم اور پھر کرکٹر عبداللہ شفیق کو کال کروں گا۔اُنہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی شادی سے شوق پورا ہوگیا ، دوسری شادی نہیں کروں گا، شادی کے بعد پہلے جیسی آزادی بہت یاد آرہی ہے۔