34 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومقومی خبریں16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کا مقدمہ درج

16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کا مقدمہ درج


فوٹو: پی پی آئی 

کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے ملنے والی پھندا لگی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ محلے والوں نے بتایا تو باہر آکر دیکھا بیٹی کی لاش پڑی ہے، بیٹی کے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا ہوا تھا۔

دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کا کہنا ہے کہ مقتولہ اریبہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لڑکی کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر سمیعہ سید کے مطابق زیادتی کی تصدیق کےلیے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں موت کی اصل وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔

اس سے قبل مقتولہ کے والد نے بتایا تھا کہ اریبہ دو بہن بھائیوں میں بڑی تھی، وہ انہیں کھانا دے کر باہر گئی اور واپس نہیں آئی۔ 

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے قریب ہی زیر تعمیر عمارت سے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات