34 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹیسٹ بیٹر سعود شکیل پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل کو دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، پی سی بی دورے کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا۔پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ 18 رکنی اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔دورے میں پاکستان شاہینز ٹیم انگلینڈ میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔اسکواڈ 16 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہونے سے قبل کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے گا۔سعود شکیل (کپتان)، علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلیمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، شاہ حسین شاہ، عزیز خان، عزیر خان اور عزیر خانشامل ہیں، ٹیم آفیشلز میں عمران فرحت (ہیڈ کوچ)، ریحان ریاض (بولنگ کوچ)، محتشم رشید (فیلڈنگ کوچ)، عثمان ہاشمی (تجزیہ کار) اور علی سفیان (فزیو)۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات