کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت کے خلاف لارڈز میں جمعے کو تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں387رنز بناکر آوٹ ہوگئی،جواب میں مہمان ٹیم نے تین وکٹ پر 145رنز بنائے ،انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے سنچری 104رنز بنائے،اولی پاپ44 بین اسٹوک44 اور اسمتھ نے51رنز بنائے،برائیڈن کارس نے56 رنز کی اننگز کھیلی،جو روٹ نےاپنی37ویں سنچری بھی مکمل کی۔ جبکہ بھارتی اننگز میں انہوں نے جیمی اسمتھ کا کیچ پکڑ کر ٹیسٹ کر کٹ میں سب سے زیادہ211 کیچ کا ریکارڈ قائم کردیا،ڈریوڈ نے 210کیچ لئے تھے، بھارت کی جانب سےجسپریت بمراہ نے 5وکٹ لئے۔نتیش کمار اور محمد سراج نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بھارت کی جانب سے یشسوی جیسوال 13،کارون نائر40شبمان گل16رنز بناسکے۔ کے ایل راہول53رشبھ پنت19رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔