34 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںخواتین کرکٹرز کا کیمپ جاری، بھر پور ٹریننگ

خواتین کرکٹرز کا کیمپ جاری، بھر پور ٹریننگ


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی خواتین کرکٹرز کی دورۂ آئرلینڈ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی،کراچی میں جاری اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے چوتھے روز خواتین کرکٹرز نے 5 گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔کوچز نے ا سکلز بڑھانے کے لئے وویمنز پلئیرز کو ٹپس دیں۔ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں خواتین کھلاڑیوں کو عملی مشقیں کرائی گئیں۔خواتین کھلاڑیوں نے ا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں بھرپور محنت کی۔جنید خان نے فاسٹ بولرز جبکہ طاہر خان نے ا سپنرز کو بولنگ کے گر بتائے۔ عبدالسعد نے فیلڈنگ و کیچنگ اور ٹرینر محمد رمضان سلاچی نے فٹنس کے بارے تربیت دی۔وویمنز کرکٹرز کا کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات