34 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومقومی خبریںپولیس و رینجرز اہلکار کی ایک دوسرے پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں...

پولیس و رینجرز اہلکار کی ایک دوسرے پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، رینجرز زخمی


علامتی تصویر

کراچی کے علاقے سائٹ اے ایریا میں پولیس اور رینجرز اہلکار نے لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکار کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ 

 ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق فائرنگ سے زخمی زینجرز اہلکار کا اسپتال میں علاج جاری ہے، زخمی رینجرز اہلکارکا ہوش میں آنے کے بعد بیان لیا جائے گا۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ رینجرز اہلکار کے بیان کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جائے وقوعہ سے دو نائن ایم ایم پستول ملے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات