32 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومقومی خبریںپاک بحریہ کے افسران اور سیلرز کو اعزازات دینے کی تقریب، نیول...

پاک بحریہ کے افسران اور سیلرز کو اعزازات دینے کی تقریب، نیول چیف مہمان خصوصی


تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز / سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ 

مسلح افوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 

تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا، جبکہ 183 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II ,l اور III تفویض کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 60 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز کو ستائشی اسناد سے نوازا گیا، سویلینز کو بھی چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے نوازا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات