بھارتی پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان مودی سرکار کے دہرے معیار پر برس پڑے۔
چندی گڑھ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھگونت مان نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور ان کی دوغلی پالیسیز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
وزیراعلیٰ بھگونت مان نے مودی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے سے پہلے شوٹ ہونے والی فلم اس لیے ریلیز نہیں ہو سکتی کیوں کہ اس میں پاکستانی فنکار موجود ہیں لیکن اگر پاکستانی ٹیم کرکٹ کھیلنے بھارت آجائے تو یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیا مذاق ہے کہ دلجیت پاکستانی فنکار کو لینے سے غدار ہو گیا لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم کا آنا بالکل ٹھیک ہے، یہ کیا مذاق چل رہا ہے؟