پنجاب اسمبلی کے 26 معطل اپوزیشن اراکین اور اسپیکر ملک احمد خان کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور 26 معطل ارکان کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور معطل ارکان کے درمیان آج ہی مذاکرات کے لیے دوسری نشست ہونے کا بھی امکان ہے۔