29 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ7 ماہ سے سوشل میڈیا سے غائب رابعہ بٹ کا مداحوں کے...

7 ماہ سے سوشل میڈیا سے غائب رابعہ بٹ کا مداحوں کے نام اہم پیغام


— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کی طویل عرصے سے سوشل میڈیا سے غیر حاضری، اور پھر اچانک موت کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کرکے رکھ دیا۔

سوشل میڈیا صارفین اب محتاط ہوگئے ہیں اور نامور ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کے مداح گزشتہ تقریباً ساڑھے 7 ماہ سے اداکارہ کی سوشل میڈیا پر عدم موجودگی کے سبب تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین کو حمیرا اصغر کی موت کے بعد احساس ہوا کہ اداکارہ رابعہ بٹ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آخری پوسٹ دسمبر میں شیئر کی تھی۔

7 ماہ سے سوشل میڈیا سے غائب رابعہ بٹ کا مداحوں کے نام اہم پیغام

اب ان کے مداح اداکارہ کی پرانی پوسٹس پر کمنٹس میں تبصرہ کر رہے ہیں اور ان کی خیریت دیافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مداحوں کی تشویش دیکھتے ہوئے اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی خیریت بتا دی۔

انہوں نے لکھا، ’جن کو میری فکر ہے، یہ پیغام اُن کے لیے ہے۔ شکریہ مجھ سے رابطہ کرنے کے لیے، میں زندگی کے ایک سفر پر ہوں اور اس وقت اس بارے میں بات نہیں کر سکتی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ اگر مجھے وہ چیز ملی جس کی تلاش ہے تو میں ضرور مداحوں کو بتاؤں گی اور اگر نہ ملی تو بھی سمجھ آ جائے گا، لیکن دونوں صورتوں میں چیزیں ویسی نہیں رہیں گی جیسی تھیں۔

رابعہ بٹ نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست بھی کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات