29 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومتعلیم اور صحتمون سون میں ہر مرتبہ مکھیوں کی تعداد میں اضافہ کیوں ہو...

مون سون میں ہر مرتبہ مکھیوں کی تعداد میں اضافہ کیوں ہو جاتا ہے؟


مون سون سیزن میں مکھیوں کی تعداد بچوں بڑوں سب کے لیے ہی پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔

مون سون کا موسم یعنی کہ نمی اور مرطوب ماحول مکھیوں کی افزائش کے لیے موزوں ماحول فراہم کرتا ہے، کوڑا اور گندگی اور نکاسی آب کا ناقص نظام بھی مکھیوں کی تعداد میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

ماہرینِ حشرات کے مطابق مکھیوں کی دنیا بھر میں 12 لاکھ کے قریب اقسام ہیں۔ ان میں سب سے عام قسم ہاؤس فلائز بیں جو مون سون میں عام طور پر دیکھی جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک مکھی 10لاکھ کے قریب بیکٹیریا پھیلانے کا سبب بنتی ہے۔

مون سون میں اکثر علاقوں میں نکاسی آب کا نظام متاثر ہوتا ہے۔ گندہ پانی، کچرا اور بدبو دار جگہیں بھی مکھیوں کے انڈے دینے کے لیے بہترین جگہیں بن جاتی ہیں۔

گھروں میں بھنھناتی یہ مکھیاں ’ہاؤس فلائز‘ تیزی سے انڈے دیتی ہیں اور مون سون کے موسم میں نمی اور خوراک کی فراوانی کے باعث ان کی افزائش کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مکھیوں کے سبب بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے کچرا ڈھکن والے ڈبوں میں رکھا جائے۔ سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے الگ سے تھیلی میں بند کر کے پھینکے جائیں۔ کھانے کو ڈھانپ کر رکھیں اور گھر میں مکھیوں کو بھگانے والے اسپرے، گھر کے فرش اور کچن کی سلیب میں جراثیم کش دواؤں کا استعمال بھی کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات