کراچی میں مون سون کے دوران گیسٹرو اور پیٹ کے مختلف امراض میں اضافہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق جناح اسپتال میں پیٹ کے امراض میں مبتلا یومیہ 80 مریض آرہے ہیں اور سول اسپتال میں گیسٹرو کے 100 سے زائد کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ گیسٹرو کے کیسز میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا، پیٹ کے امراض کی وجہ جگہ جگہ گندا پانی اور مکھیوں کی بھرمار ہے۔
ڈاکٹر عرفان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری باہر کے کھانوں سے اجتناب کریں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی ابال کر استعمال کریں۔