31 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی تھی؟ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں تعین...

حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی تھی؟ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں تعین ہوگیا


فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی نکلی، اداکارہ کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنے کے لیے بھیجے گئے ہیں جبکہ نچلے حصے کا گوشت مکمل طور پر ختم ہوچکا تھا۔

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے بالکل آخری اسٹیج پر تھی، لاش میں تھوڑے کیڑے پڑ چکے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فزیکل مائنس سے زیادتی کا پتہ لگانا مشکل ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا تھا کہ لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ پرانی ہے، فلیٹ سے ملے کھانے پینے کے سامان پر زائد المیعاد (ایکسپائری) کی تاریخ 2024 کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات