غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج کا اسکواڈ کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنے اسکواڈ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ شمالی غزہ میں اس کے 5 فوجی ہلاک ہوئے ہیں، اسرائیلی فوجی آئی ای ڈی دھماکے اور حماس جنگجوؤں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔