31 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومقومی خبریںڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور، اسپتال...

ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور، اسپتال ذرائع


ڈاکٹرز پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

شبلی فراز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرِ علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز ان کے کچھ ٹسیٹوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے، دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔  

دوسری جانب شبلی فراز نے کہا ہے کہ دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کر رہا تھا، ادویات بھی صیح طریقے سے نہیں لی تھیں اور معمولی ٹینشن بھی تھی۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ مستقبل میں احتیاط کروں گا، قوم میری صحت کے لیے دعا کرے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات