31 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومتجارتی خبریںخام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق پاکستان کو بڑی کامیابی

خام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق پاکستان کو بڑی کامیابی


فوٹو: فائل

خام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی۔

 او جی ڈی سی ایل کے راجیان آئل فیلڈ میں سالوں کے تجربات کے بعد الیکٹریکل سبمرسبل پمپس کی مدد سے تیل کی پیداوار میں سالانہ چار گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

2012 میں ملکی سطح پرخام تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پراجیکٹ پر کام شروع کیا گیا۔

2023 میں تیل کے بند اور کم پیداوار والے کنوؤں پر الیکٹریکل سبمرسبل پمپس نصب کیے گئے، اس سے بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور خام تیل کی سالانہ پیداوار چار گنا بڑھ گئی۔

راجیان آئل فیلڈ میں 2016 سے اوسطاً روزانہ کی پیدوار 3500 بیرل تھی جبکہ کل پیداوار 32000 بیرل یومیہ تھی جو اب بڑھ کر 37000 بیرل سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب گیس کی کل پیداوار 800 ملین مکعب فٹ سے بڑھ 820 ملین مکعب فٹ تک جا پہنچی ہے اور ایل پی جی 780 میٹرک ٹن یومیہ سے 815 میٹرک ٹن یومیہ تک پہنچی ہے۔

کمپنی نے سال 2028 تک خام تیل کی پیداوار کو 50 ہزار بیرل یومیہ اور گیس کو 1000 ملین مکعب فٹ تک لے جانے کا ہدف طے کر رکھا ہے۔

تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے خام تیل کی مد میں حاصل ہونے والی حالیہ کامیابی مستقبل قریب میں نہ صرف درآمدات میں کمی لائی گی بلکہ ملکی معیشت کے لئے بڑی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات