بھارت کی کھیلوں سے دشمنی بڑھنے لگی، کرکٹ کے بعد اب ہاکی پر بھی وار کیے جارہے ہیں۔
اس حوالے سے ایک طرف بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے تو دوسری طرف بھارت کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
بھارت میں سوشل میڈیا پر تصاویر لگا کر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دھمکایا جارہا ہے۔
اس سے قبل خود بھارتی میڈیا نے خبریں دی تھیں کہ بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دے دی ہے تاہم 2 دن گزرنے کے بعد بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔
موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ہاکی اولمپئنز نے ایشیا کپ بھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پاکستان کے ہاکی اولمپئنز کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی طرح ہاکی کے مقابلے بھی نیوٹرل مقام پر ہونے چاہئیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی 27 اگست سے بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے۔