31 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاولمپئن حنیف خان کا ہاکی ایشیا کپ بھارت سے کسی دوسرے ملک...

اولمپئن حنیف خان کا ہاکی ایشیا کپ بھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ


تصویر،اسکرین گریب

اولمپئن حنیف خان نے ہاکی ایشیا کپ بھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان نے کہا کہ حالیہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت کے حالات اچھے نہیں، بھارت میں پینک پھیلا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایسی صورتحال میں بھارت نہیں جانا چاہیے، وہاں سیکیورٹی صورتحال اچھی نہیں ہے، بھارت پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔

حنیف خان نے کہا کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی حفاطت کریں گے، کھیل میں رکاوٹ پاکستان نہیں بنا ہمیشہ بھارت نے رکاوٹیں ڈالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیں کیا منع کرے گا ہمیں خود نہیں جانا چاہیے، وزیراعظم اور صدرِ پاکستان سے درخواست ہے کہ ٹیم بھارت نہ بھیجیں، ایشیا کپ یو اے ای یا ملائیشیا میں کرایا جائے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ کے معاملے میں بھی بھارت نے رکاوٹیں ڈالیں اب ہاکی میں بھی ایسا کر رہے ہیں، بھارت ہر وہ ہربہ استعمال کرتا ہے جس سے دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہو، جب تک پاک بھارت تعلقات اچھے نہیں ہو جاتے پاکستان کی ٹیموں کو بھارت نہیں جانا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات