31 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومقومی خبریںسعودی عرب سے 30 پاکستانی قیدی پاکستان منتقل

سعودی عرب سے 30 پاکستانی قیدی پاکستان منتقل


—فائل فوٹو 

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کے مطابق سعودی عرب سے اب تک 30 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان منتقل کیا جاچکا ہے، قانونی کارروائی اور طریقۂ کار مکمل ہونے کے بعد قیدیوں کے تین گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستانی سفیر  کا کہنا ہے کہ قیدی اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے جبکہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جَلد مکمل کی جائے گی۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے کیسز میں سزا یافتہ ہیں، یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ملکوں نے سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات