کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عدالت نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت محدود کرنے والا حکم روک دیا۔ایک وفاقی جج نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر پر ملک گیر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت صرف اسی صورت میں دی جانی تھی جب ان کے والدین میں سے ایک امریکی شہری یا قانونی رہائشی (گرین کارڈ ہولڈر) ہو۔