30 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان کے نوادرات پاکستان واپس بجھوا چکے، سفارتخانہ پاکستان

بلوچستان کے نوادرات پاکستان واپس بجھوا چکے، سفارتخانہ پاکستان


بلوچستان حکومت کی طرف سے نوادرات سے متعلق مراسلہ ارسال کرنے کے بیان پر فرانس میں سفاتخانہ پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔

فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 18 سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات کو سفارت خانہ رواں سال کے اوئل میں پاکستان واپس بجھوا چکا ہے، فرانس میں پاکستانی سفارتخانے میں اب کوئی نوادرات موجود نہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ محکمۂ ثقافت وآثارِ قدیمہ بلوچستان کو نوادرات کیلئے اسلام آباد رابطہ کرنا چاہیے، بلوچستان حکومت نوادرات کی واپسی کیلئے مرکزی حکومت کو مراسلہ لکھے۔

واضح رہے کہ سیکریٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمان بلوچ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کے آثارِ قدیمہ 07-2006ء میں فرانس اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسسی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسسی حکومت نے 2019ء میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا تھا۔

سہیل الرحمان بلوچ کا کہنا ہے کہ سفارتخانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں کیے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات