33 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہولاہور میں آتشزدگی کے بعد عمارت منہدم، حادثے میں فائر فائٹر جاں...

لاہور میں آتشزدگی کے بعد عمارت منہدم، حادثے میں فائر فائٹر جاں بحق


لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر گودام میں آتشزدگی کے بعد کولنگ کے دوران چھت گرنے کے حادثے میں فائر فائٹر شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوالمنڈی میں قائم حفیظ سینٹر میں دوپہر ایک بجے آگ لگی جس پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ رضاکار موقع پر پہنچے۔ بعد ازاں دوپہر 12 بجے کھوکھر ٹاون بند روڈ سے پلاسٹک مٹیریل کے گودام میں آگ لگنے پر ریسکیو1122 نے بروقت رسپانس کر کے آگ پر قابو پایا۔

آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری تھا کہ اسی دوران عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے مین تین رضاکار زخمی جبکہ ایک شہید ہوگیا۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت طیب عمر 40 سال، جہانگیر عمر 36 سال اور شعیب عمر 28 سال ہیں جبکہ شہید رضاکار کی شناخت ناظم کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات