30 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشوہر بیوی کو گیس اسٹیشن پر بھول گیا، 300 کلومیٹر بعد پتہ...

شوہر بیوی کو گیس اسٹیشن پر بھول گیا، 300 کلومیٹر بعد پتہ چلا


علامتی فوٹو

فرانس میں ایک شخص غلطی سے اپنی بیوی کو ایک ہائی وے گیس اسٹیشن پر چھوڑ کر چلا گیا، اسے یہ بھی یاد نہیں رہا کہ وہ بیوی کو کونسے گیس اسٹیشن بھولا تھا۔ 

پانچ جولائی کو پیش آنیوالے اس واقعہ میں پیرس سے تعلق رکھنے والا مذکورہ بالا شخص اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ تعطیلات منانے کے لیے مراکش روانہ ہوا۔ 

اس دوران وہ متعدد گیس اسٹیشن پر رکے، لیکن ان میں سے ایک جگہ پر کچھ عجیب و غریب ہوا اور صبح ساڑھے چار بجے یہ شخص جسکا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے ایک گیس اسٹیشن پر اپنی بیوی کو وہیں بھول کر چلا گیا۔ 

300 کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد اسے پتہ چلا کہ وہ تو اپنی بیوی کو کہیں چھوڑ آیا ہے، جس پر اس نے فوری طور ایمرجنسی سروسز کو فون کرکے صورتحال سے آگاہ کیا اور مدد طلب کی۔

اس نے بتایا کہ اسے یاد نہیں کہ وہ کون سا پٹرول پمپ تھا۔ گاڑی میں اس جوڑے کے ساتھ موجود ان کی 22 سالہ بیٹی بھی پولیس کو کچھ زیادہ بتا نہیں پا رہی تھی کیونکہ وہ اس دوران سو رہی تھی اور اسے اندازہ نہیں تھا کہ والد، والدہ کو کہاں بھولے ہیں۔ 

کافی جگہوں کو چیک کرنے کے بعد بھی پولیس خاتون کو تلاش نہیں کرسکی تھی، جس کی وجہ سے صورتحال پریشان کن تھی کیونکہ پولیس کو اس شخص پر شک ہورہا تھا کہ کہیں انھوں نے کسی مقصد کےلیے تو ایسا نہیں کیا۔ 

تاہم یہ عجیب و غریب کہانی اس وقت خوش کن انداز میں ختم ہوئی جب پولیس نے ایک موبائل نیٹ ورک آپریٹر کی مدد سے خاتون کے فون کو ٹریک کرتے ہوئے ان کا پتہ چلالیا۔ 

خاتون ایک موٹر وے سروس اسٹیشن پر جو کہ اس جگہ سے تین سو کلومیٹر دور تھا، وہاں موجود تھی اور وہ وہاں سے کہیں نہیں گئی اور اپنے خاندان کی واپسی کا انتظار کرتی رہی۔ ایک چھوٹی سی تفتیش کے بعد پولیس نے مذکورہ بالا شخص پر سے اپنا شک ختم کیا اور انھیں مراکش روانہ ہونے کی اجازت دیدی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات