شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق کراچی میں میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کارروائی میئر کراچی کے 32 مقامات کو فری پارکنگ زون قرار دینے کے بعد عمل میں آئی ہے۔
شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن لیا گیا اور میئر کراچی کے حکم پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران غیر قانونی فیس وصولی والے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔
میئر کراچی نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ غیر قانونی پارکنگ فیس کی شکایات پر کارروائی کے لیے فورس تشکیل دی جائے اور عوام کو تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف بغیر دباؤ کے فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے۔