33 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارت؛ ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار کو والد نے گولی مار کر قتل...

بھارت؛ ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار کو والد نے گولی مار کر قتل کردیا؛ حیران کن وجہ


بھارت میں ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادو کو ان کے والد نے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام میں ٹینس کھلاڑی کی گولی لگی لاش ان کے گھر کے فرسٹ فلور سے ملی۔ ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔

اگر اہل خانہ ٹینس کھلاڑی کو بروقت اسپتال منتقل کرتے تو جان بچائی بھی جا سکتی تھی۔ رادھیکا نے ریاستی سطح پر کئی اعزازات اپنے نام کیے تھے۔ 

قتل کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ رادھیکا یادیو اور ان کے والد کے درمیان ایک ویڈیو ریل پر جھگڑا ہوا تھا۔

رادھیکا کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ریل پر ان کے والد سخت ناراض تھے اور غصے میں آکر اپنے لائسنس شدہ ریوالور سے بیٹی پر 3 گولیاں چلا دیں۔

پولیس نے رادھیکا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات