اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت محسوس ہوئی تو ایران پر پھر وار کریں گے۔
تل ابیب اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ خامنہ ای اور دیگر سن لیں، ہمارے لمبے ہاتھ ہر جگہ پہنچیں گے، ہمارے ہاتھ تہران، تبریز، اصفہان سمیت ہر جگہ پہنچیں گے جہاں سے خطرہ ہو۔
ادھر ایران نے کہا ہے کہ مجرم اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی کا سخت ترین جواب ملے گا۔
اسرائیل کی جانب سے دوبارہ وار کی دھمکی کے جواب میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصرزادہ نے کہا کہ صیہونی حکمران جتھے نے منہ توڑ جواب کے بعد گھٹنے ٹیکے۔
انھوں نے کہا کہ دوران مذاکرات حملے سے ثابت ہوا کہ امریکا اور مغربی ممالک اعتماد کے قابل نہیں۔