33 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومقومی خبریںعلی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمے کی درخواست

علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمے کی درخواست


وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

پشاور کی سیشن کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمے کے اندراج کےلیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 12 جولائی کو فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللّٰہ وزیر نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیرِ اعلیٰ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے فنڈ دیا ہے، یہ فنڈ صوبے کے عوام کی امانت تھی، جس میں وزیرِاعلیٰ نے خیانت کی، جس سے وزیرِ اعلیٰ صادق و امین نہیں رہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں دیں، درخواستوں پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ عدالت متعلقہ فریقین کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات