30 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمقروض باپ کی فیس بک پر بیٹی کے علاج کیلئے اپیل کے...

مقروض باپ کی فیس بک پر بیٹی کے علاج کیلئے اپیل کے بعد خودکشی


فوٹو اسکرین گریب

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں قرض میں ڈوبے باپ نے فیس بک لائیو پر بیٹی کیلئے مدد کی اپیل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

ریئل اسٹیٹ سے وابسطہ مذکورہ شخص اپنی ذیابیطس کی مریضہ بیٹی کے لیے انسولین تک خریدنے کے قابل نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے دفتر میں سیکیورٹی گارڈ کی بندوق سے خود کو گولی مارلی، خودکشی کرنے والے شخص کا نام فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی شہری نے اپنی موت سے چند لمحے قبل لائیو ویڈیو میں مشہور شخصیات، صنعتکاروں اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کے خاندان کی مالی مدد کریں۔ 

ویڈیو میں وہ مسلسل روتا رہا اور کہہ رہا تھا کہ وہ قرض کے بوجھ اور مالی ذمہ داریوں سے ٹوٹ چکا ہے۔

اس نے ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے انسولین خریدنے کی سکت بھی کھو بیٹھا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد اہل خانہ نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، مگر جب تک وہ جائے وقوعہ پر پہنچے، وہ مرچکا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ شخص کئی کروڑ روپے کے قرض میں مبتلا تھا اور گزشتہ کچھ برسوں سے شدید مالی دباؤ میں تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ اسے سیکیورٹی گارڈ کا ہتھیار کیسے ملا؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات