33 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفنکاروں و کرکٹرز سے سجی شام، احسن خان، سلیم جاوید، احمد شاہ...

فنکاروں و کرکٹرز سے سجی شام، احسن خان، سلیم جاوید، احمد شاہ و دیگر کی شرکت


—جنگ فوٹو

بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں اور کرکٹ کے ستاروں سے سجی ایک شام کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔

تقریب میں کلچر منسٹر ذوالفقار علی شاہ، نامور اداکار احسن خان، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، معروف کمپیئر ساحر لودھی، پی ٹی وی کے جی ایم امجد شاہ، ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین، ٹی وی میزبان نازیہ ملک، رضوان جعفر، گلوکار سلیم جاوید، گلوکارہ شازیہ اختر، اشتیاق بیگ، ایاز خان، عرفان سومرو، لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر لاہور قلندر کی شاندار کامیابی پر رانا عاطف کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا۔

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

تقریب کے میزبان بابر عباسی نے کہا کہ کرکٹرز اور فنکاروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آج کی اس رنگا رنگ تقریب میں فنکاروں نے اپنے کرکٹرز کی پزیرائی کی ہے۔

صوبائی وزیرِ ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت فنکاروں اور کرکٹرز کی پروموشن میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس موقع پر فنکاروں کو تعریفی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات