اسٹراسبرگ (اے ایف پی) یورپی یونین نے اپنی پہلی ذخیرہ اندوزی حکمتِ عملی (Stockpiling Strategy) کا اعلان کر دیا ہے تاکہ ہنگامی حالات میں خوراک، پانی، ایندھن، اور ادویات جیسے ضروری سامان کا وافر ذخیرہ ممکن بنایا جا سکے۔یہ اقدام روس کے ساتھ ممکنہ جنگ اور دیگر بحرانوں (مثلاً قدرتی آفات، بلیک آؤٹ، وبائیں) کے خدشے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔یورپی کمشنر حدجہ لہبیب نے کہاہے کہ جتنا زیادہ ہم تیار ہوں گے، اتنا ہی کم گھبراہٹ ہو گی۔نیٹو نے خبردار کیا ہے کہ روس پانچ سال کے اندر حملہ کرنے کی تیاری کر سکتا ہے، جس کے بعد یورپی بلاک نے دفاعی تیاریوں میں تیزی لائی ہے۔