مکہ مکرمہ (،شاہدنعیم) کعبہ کو مکمل طورپر غلاف میں ڈھانپ دیا گیا، حج کے موقع پر خانہ کعبہ کے زیریں حصے سے 3 میٹر اوپر اٹھائے گئے غلاف کعبہ کو نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا۔ خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپے جانے کا عمل حرمین شریفین کے نگران ادارے کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی نگرانی میں مکمل کیا گیا غلافہ کعبہ کے کپڑے کا نچلا حصہ جسے حج کےایام میں تین میٹر تک اوپر کردیا گیا تھا سنہری شاذروان تک نیچے کر دیا گیا ہے۔