ایک فرانسیسی مہم جو نے خود کو آگ لگا کر موٹرسائیکل پر 1450 فٹ تک کا فاصلہ طے کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑدیا۔
41 سالہ جوناتھن ویرو نامی یہ شخص جو پروفیشنل فائر فائٹر (آگ بجھانے والا) اور شوقیہ کرتب باز ہے، اس نے اپنے پورے جسم پر آگ لگائی موٹر سائیکل چلا کر سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ توڑا۔
جوناتھن ویرو نے اس سے قبل بغیر آکسیجن کے مکمل جسم کو آگ لگا کر دو ریکارڈز بنائے تھے۔ جس میں سب سے تیز 100 میٹر دوڑ مکمل جسم کو آگ لگا کر بغیر آکسیجن کے 17 سیکنڈز میں قائم کیا اور جسم کو مکمل آگ لگا کر بغیر آکسیجن کے سب سے زیادہ فاصلہ (893 فٹ اور 2.5 انچ) طے کیا تھا۔
اس موقع پر جوناتھن ویرو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹیم سے گفتگو میں کہا کہ دوسرے دو ریکارڈز بنانے کے دوران میرے جسم کے متعدد حصے جلے تھے جسکی وجہ سے مجھے تکلیف ہوئی اور جسمانی طور پر تندرست ہونے میں ایک ہفتہ سے زیادہ وقت لگا۔
لیکن مجھے فخر ہے کہ میرا نام ریکارڈ بک میں درج ہوا، اس کے لیے مجھے اپنی بائیک میں تبدیلیاں کرنا پڑیں اور اسے فائر پروف بنایا جس کے بعد میں نے خوب پریکٹس کی۔