33 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز سے...

برٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز سے نواز دیا گیا


لندن ( مرتضی علی شاہ ) برٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز سے نواز دیا گیا ،پارلیمنٹ میں منعقد تقریب میں لارڈ شفق محمد نے شفیق اکبر کو اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا، شفیق اکبر کو یہ اعزاز پاکستان میں سرمایہ کاری اور مقامی سطح پر سینکڑوں ملازمتیں فراہم کرنے پر دیا گیا ہے، شفیق اکبر کو اسلام آباد و دیگر علاقوں میں ایک بلین ڈالر کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری اور چار میریٹ ہوٹل بنارہے ہیں، شفیق اکبر کے پاکستان میں جاری رئیل اسٹیٹ کے منصوبوں کی بدولت دو ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملا ہے، واضح رہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے شفیق اکبر نے کوئنز میری یونیورسٹی سے ڈگری اور کیمبرج یونیورسٹی سے ماسٹرز مکمل کیا، ایوارڈ دینے والے لارڈ شفق محمد کا کہنا تھا کہ شفیق اکبر جیسی شخصیات ثقافتوں کے درمیان پل اور وسائل کو متحرک کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات