کراچی(نیوز ڈیسک) یمن میں قتل کے ایک سنگین مقدمے میں ملوث بھارتی نرس نِمشا پریا کو 16جولائی کو پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے، نمشاپریا کو سزا سے بچانےکی کوششیں جاری ہیں، متاثرہ فیملی کوبطور خون بہا10لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔تفصیلات کےمطابق کیرالہ سےتعلق رکھنے والی نمشا پریا 2017سے یمن کی جیل میں قید ہے۔2020میں اسےایک مقامی شخص اوراسکے سابق کاروباری پارٹنر طلال عبدو مہدی کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی لاش کے ٹکڑے ایک پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئے تھے۔