کراچی میں فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والے ان کی میت وصول کرنے آج لاہور سے کراچی پہنچیں گے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، گزشتہ دنوں بیلف آیا تودروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔
حمیرا اصغر کی موت کیسے واقع ہوئی؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔