27 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہوکیا ملک میں ملاقاتوں کا مسئلہ ہی رہ گیا ہے، افنان اللہ...

کیا ملک میں ملاقاتوں کا مسئلہ ہی رہ گیا ہے، افنان اللہ خان



اسلام آباد:

رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ یہ بات پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو سمجھنی چاہیے کہ عمران خان ایک قیدی ہیں ان پر سرارب روپے کی کرپشن کا الزام کورٹ میں ثابت ہو چکا ہے، اس کی بنیاد پر ان کو سزا مل چکی ہے، وہ بنی گالہ میں نہیں ہیں وہ سرینہ یا میریٹ میں نہیں ہیں کہ فون اٹھائیں اور کہیں کے روم سروس آ جائے، اس سے ملاقاتیں اسی طرح ہوں جو جیل مینوئل اجازت دیتا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کے ساتھ منگل اور جمعرات کو ملاقات ہوتی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ میری ملاقاتیں ایسی ہوں کہ میں ہر وقت انسڑکشنز جاری کرتا رہوں یہ نہیں ہو سکتا،کیا اس ملک کے اندر ایک ہی مسئلہ رہ گیا ہے کہ ملاقات ہو۔ 

رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کی پراپرٹی یہاں ہے، باہر سے آنے والے پیسے جو اس نے بنی گالہ پر لگائے اس کا حساب بھی عمران خان سے لیتے ہیں جن کی پراپرٹیاں باہر ہیں وہ تو یہاں پھر رہے ہیں، عمران خان کے بیٹوں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم تحریک کو لیڈ کریں گے اور نہ عمران خان نے ان کو کہا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ ہم خود آنا چاہتے ہیں، سسٹم عمران خان کو مائنس کرنا چاہتا ہے، عمران خان نہ کسی جاگیر دار کا بیٹا ہے نہ سرمایہ دار کا بیٹا ہے اشرافیہ کو قبول نہیں ہے، عمران خان کے پیچھے اس وجہ سے لگے ہوئے ہیں۔

تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی اگر خان صاحب اتنے اعتماد سے کام کر رہے ہیں تو ان کے سامنے کوئی گیم پلان ضرور ہوگا، وہ گیم پلان سامنے آئے گا تو میں کوئی تبصرہ کر سکوں گا کہ آیا اس میں کیا کمزوری ہے اور کیا نہیں ہے، میں ہمیشہ یہ کہتا رہتا ہوں کہ تحریک انصاف کو اللہ نے بڑی مقبولیت دی ہے لیکن چونکہ ان کے پاس سیاسی حکمت عملی کی ہمیشہ کمی تھی ابتری کی کیفیت ہے توان کو اپنے کارڈز کو جس طرح پلان کرنا چاہیے تھا وہ اس میں ناکام رہے ہیں، خود عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت تحریک انصاف کو میسر رہی ہے، پچھلے تین سال کے احتجاجوں کا احاطہ کریں تو ناکام ہی رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات