28 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومغزہ لہو لہوتربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا، معین...

تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا، معین وٹو



اسلام آباد:

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار آئندہ سال متوقع، منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1530 میگا واٹ ہے۔ تکمیل کے بعد یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً ایک ارب 34کروڑ 70 لاکھ یونٹ کم لاگت پن بجلی فراہم کرے گا۔

توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 5 پر تعمیرجاری ہے۔منصوبے کی تعمیر کیلیے ورلڈ بینک 390 ملین ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 300 ملین ڈالر مہیا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل معین احمد وٹو نے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری اوردیگر حکام کے ہمراہ ٹی ایس5منصوبہ کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر معین وٹو کا کہنا تھا تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ  2026 تک مکمل ہو جائے گا۔

سستی بجلی کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی آئی گی۔ان منصوبوں سے پانی کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے کہا ہے کہ منصوبہ کو جلد مکمل کر لیا جائے گا اور فی یونٹ قیمت پہلی پیدوار سے زیادہ ہو سکتی ہے جس کی وجہ بین الاقوامی کرنسی کا اتار چڑھا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات