29 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںدوسرے دن جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

دوسرے دن جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری


تصویر بشکریہ کرک انفو

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کی پہلی اننگ میں بیٹنگ جاری ہے۔

جنوبی افریقا نے آج اپنی پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 316 رنز  سے کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد جنوبی افریقا کی پانچویں وکٹ 323 رنز پر گر گئی۔

ڈیوڈ بیڈنگھم 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں پہلے ہی سیشن میں ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری مکمل کی، انہوں نے 266 گیندوں پر ایک چھکا اور 24 چوکے لگائے۔

جنوبی افریقی بیٹرز نے بعدازاں پہلے سیشن کے اختتام تک پارٹنرشپ قائم رکھی اور اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 429 رنز تک پہنچا دیا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم

شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی۔

ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح حاصل کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات