وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان برطانوی شہری ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر عقیل، پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک اور پی پی رہنما ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ قاسم اور سلیمان کی آمد کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے صاحبزادوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے اپلائی کیا تو متعلقہ حکام دورے کے مقاصد دیکھیں گے۔
شاہد خٹک نے کہا کہ قاسم اور سلیمان سیاست کرنے نہیں بلکہ اپنے والد کی رہائی کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔
پی پی رہنما ناصر حسین نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے جواں مردی سے جیل کاٹی ہے۔