28 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومغزہ لہو لہوسینٹ کٹس اینڈ نیوس میں پاکستان کا پہلا ہائی کمشنر تعینات، اسناد...

سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں پاکستان کا پہلا ہائی کمشنر تعینات، اسناد ریاستی سربراہ کو پیش کردیا



BASSETERRE, SAINT KITTS AND NEVIS:

پاکستان نے کینیڈا میں اپنے ہائی کمشنر محمد سلیم کو جنوری 2024 میں سفارتی تعلقات قائم ہونے والے ملک سینٹ کٹس اور نیوس میں اپنا پہلا ہائی کمشنر تعینات کردیا، جنہوں نے اپنی اسناد میزبان ملک کے سربراہ کو پیش کردیا۔

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق بیسیٹرے میں گورنمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں محمد سلیم نے پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت میں اپنی دستاویزات سینٹ کرسٹوفر (سینٹ کٹس) اور نیوس کی گونر جنرل ڈیم مارسیلا کو پیش کیں۔

تقریب کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے سینٹ کیٹس اور نیوز کی گورنر اور عوام کو خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے اس موقع پر باہمی تعاون میں اضافے سے دو طرفہ فواد کو اجاگر کیا۔

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ہائی کمشنر محمد سلیم کو بیک وقت سینٹ کٹس اور نیوز کا نان ریذیڈنٹ ہائی کمشنر کا منصب دیا گیا ہے۔

پاکستان اور سینٹ کٹس اینڈ نیوز کے سفارتی تعلقات جنوری 2024 میں قائم ہوئے ہیں اور محمد سلیم یہاں تعینات ہونے والے پہلے پاکستانی سفیر ہیں۔

انہوں نے تازہ قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، ترقی اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے اسناد پیش کرنا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا تاریخی سنگ میل ہے اور آنے والے برسوں میں تعاون مضبوط بنانے کے لیے راہ ہموار کرنے کی علامت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات