28 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومقومی خبریںقاسم و سلیمان والد سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان آئینگے: نعیم حیدر...

قاسم و سلیمان والد سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان آئینگے: نعیم حیدر پنجوتھا


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی تحریک کا عروج ہو گا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جمعے کی شام کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی احتجاج کے لیے کمیٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے، اس بار احتجاج کا مقام ڈی چوک نہیں ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی تحریک کا عروج ہو گا، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پاکستان آئیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ احتجاجی تحریک میں بانی کی بہنیں بھی شامل ہوں گی مگر وہ قیادت نہیں کریں گی۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے مزید کہا کہ تحریک کو پی ٹی آئی کی قیادت لیڈ کرے گی، جن کے پاس پارٹی کے عہدے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے لیے جو جماعتیں آنا چاہتی ہیں ان کو دعوت دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات