فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں 105 فلسطینی شہید اور 530 زخمی ہو گئے۔
غزہ سے فلسطینی وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 7 ہزار 118 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 25 ہزار 368 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اکتوبر 2023ء کے بعد اسرائیلی حملوں میں 57 ہزار 680 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 37 ہزار 409 زخمی ہو چکے ہیں۔
امداد کے لیے جمع ہونے والوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 7 فلسطینی شہید اور57 دیگر زخمی ہو گئے۔
امداد کے منتظر شہیدوں کی تعداد 773 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 5 ہزار 101 زخمی ہوئے ہیں۔