سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔
کراچی سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انور کھیتران کو ایس ایس پی گھوٹکی، عابد علی بلوچ کو ایس ایس پی سانگھڑ اور فاروق احمد بجرانی کو ایس ایس پی ٹھٹہ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح علینا راجپر کو ایس ایس پی سجاول، حسیب جاوید سومار کو ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان، اعجاز علی میمن کو ایس ایس پی مٹیاری اور کاشف آفتاب عباسی کو ایس ایس پی ایس ایس یو کراچی تعینات کیا گیا ہے۔
عبدالخالق کو ایس ایس پی ملیر تعینات کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔