پاکستانی مکس مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کے بنائے گئے نن چکو کیٹیگری کے ریکارڈ کو 10 سال مکمل ہو گئے، گینیز ورلڈ ریکارڈ نے انہیں مبارک باد دی ہے۔
راشد نسیم کے نن چکو کے ریکارڈ کو آل ٹائم گریٹ بیسٹ آف دی بیسٹ ریکارڈ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اس ریکارڈ کو اپنی 70 ویں سالگرہ پر پروموشن ویڈیو کاحصہ بھی بنایا ہے۔
راشد نسیم نے 2015ء میں ایک منٹ میں نن چکو کی مدد سے 158 کلے ٹارگٹس کو کامیابی کے ساتھ توڑا تھا، وہ نن چکو سے تقریبا 7 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔