27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومقومی خبریںسرکاری ملازم جو ذمے داری پوری نہیں کر رہا وہ حرام کھا...

سرکاری ملازم جو ذمے داری پوری نہیں کر رہا وہ حرام کھا رہا ہے: علی امین گنڈاپور


وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم جو اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا وہ حرام کھا رہا ہے، تنخواہ کو حلال کرنے کے لیے کام کریں۔

پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پشاور زبردست لوکیشن پر ہے لیکن اس پر خصوصی توجہ نہیں دی گئی تھی، ہم آئے تو 12 سال کے منصوبے مکمل نہیں تھے، بجٹ میں ہم نے فیصلہ کیا کہ پرانے منصوبوں کو مکمل کریں گے، اپنے وسائل مزید بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 50 ارب روپے کا اے ڈی پی پلس بھی دے رہے ہیں، پورے صوبے میں ایسا علاقہ نہیں چھوڑیں گے جہاں اسپتال نہ ہو، آبادی کے لحاظ سے عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں، اب بھی لوگ کہتے ہیں کہ میرے علاقے کو تحصیل بنا دیں، ضلع یا تحصیل بنانے سے ترقی نہیں ہوتی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صحت میں ہم نے پرائیویٹ اسپتالوں کو انگیج کیا ہوا ہے، ہر ریجن میں کارڈیک اسپتال ہو گا، ڈی آئی خان میں ایک ایسا حلقہ ہے جہاں ایک کالج نہیں، 30 کالجز کے لیے کرایے پر عمارتیں حاصل کی ہیں، مجھے اسپتال نہیں، علاج چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی 4 حکومتوں میں جتنا کام ہوا ہے وہ ہم اس حکومت میں کریں گے، عہد کرتا ہوں کہ ایسا کام کروں گا جو مجھے لگے کہ کر سکتا ہوں، یونیورسٹی روڈ کے انڈر پاسز پر بھی کام شروع ہو گا، پشاور میں رش کم کرنے کے لیے منصوبے لا رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے ایسا روڈ بنا رہے ہیں، جہاں سے بڑی گاڑیاں ڈائریکٹ نکلیں گی، پشاور کا مکمل ایک پیکیج ہے، پھولوں کے شہر میں آ کر پہلے آرٹیفیشل پھول لگائیں، اگر کوئی اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا وہ حرام کھا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پوری نہ کرنا سب سے بڑی کرپشن ہے، آپ نے دیانتداری سے کام کرنا ہے، دیانتداری میں ڈیوٹی بھی آتی ہے، ملاوٹ سے اگر کوئی شخص مر رہا ہے تو ملاوٹ کرنے والا قاتل ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ٹی ایم اے میں ساری بھرتیاں سفارش پر ہوئی ہیں، ٹی ایم اے میں سارے نواب ہیں اور نوابوں سے کام نہیں لے سکتے، ٹی ایم اے سے کام لینا سب سے مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیم ہے کہ دیانت داری کریں، ہم سارا دن جھوٹ بول رہے ہیں، میں نے ساری عمر والد کی جائیداد بیچی ہے، میرے پاس سب کچھ تھا لیکن والدہ کا علاج نہیں کر سکا، پیسہ خوشی اور خواہشات نہیں خرید سکتا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم سب کی ذمےداری ہے کہ سوچھیں کہ اپنے بچےکو کون سی تعلیم دینی ہے، عظیم قوم بننے کے لیے سب نے فیصلہ کرنا ہے کہ آئین اور اسلامی تعلیمات پر زندگی گزارنی ہے، خیبر پختون خوا کے لوگ عزت اور غیرت پر یقین رکھتے ہیں، ہر سال مختلف ایوارڈ ملتے ہیں، ایمانداری کا بھی ایوارڈ ملنا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات