27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومتعلیم اور صحتمصنوعی روشنی کے زیادہ استعمال سے امراضِ قلب کا خدشہ بڑھ جاتا...

مصنوعی روشنی کے زیادہ استعمال سے امراضِ قلب کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق


— فائل فوٹو 

ٹیکنالوجی کے دور میں اسکرین ٹائم بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ایسی صورتحال میں رات کے وقت مصنوعی روشنی کے سامنے زیادہ وقت گزارنا دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق رات کے وقت مصنوعی روشنی کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے دل کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

فلنڈرز ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے شائع کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اندھیرے کے بعد موبائل فون کی اسکرین، ٹیلی ویژن یا گھر میں مصنوعی روشنی میں طویل وقت گزارنے سے جسم کا اندرونی نظام بری طرح متاثر ہو سکتا ہے اور امراضِ قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ رات کے وقت مصنوعی روشنی میں زیادہ وقت گزرانے سے دل کی شریانوں کی بیماری، دل کا دورہ پڑنا، اریتھمیا اور فالج کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔ 

محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے دوران جب دیگر معاون عوامل جیسے نیند کا دورانیہ، کھانے کی عادات، جسمانی سرگرمی، تمباکو نوشی اور وزن کا حساب کیا گیا تو بھی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے کے نقصان دہ اثرات واضح رہے۔

محققین نے وضاحت کی کہ انسانی جسم قدرت کے بنائے ہوئے ایک مخصوص نظام کے مطابق کام کرتا ہے جو نیند کے اوقات، دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور رات کے وقت تیز روشنی اس قدرتی نظام کا توازن بگاڑنے کا باعث بنتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ قدرت نے جسم کو رات کے اوقات میں تیز روشنی میں متحرک رہنے کے لیے نہیں بنایا اس لیے مصنوعی روشنی جسم میں ہارمونز کے اخراج کو متاثر کرتی ہے اور قلبی افعال میں خلل پیدا کرتی ہے۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رات کے وقت مصنوعی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے سے مردوں کے مقابلے میں خواتین کے امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں، تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رات کے وقت مصنوعی روشنی کے استعمال کی وجہ سے نوجوانوں میں دل کی دھڑکنوں میں بے ترتیبی کے امکانات زیادہ ہیں۔

تحقیق کے نتائج کی روشنی میں ماہرین صحت نے عوام کو شام میں اسکرین ٹائم کو کم کرنے اور وقت پر سونے کی تجویز دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات